3 جنوری 2015 - 16:17
عراق میں داعش کے خلاف ملک گیر آپریشن

عراق میں فوج اورعوامی رضاکاروں نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے الضلوعیہ اور شہر بلد کے اطراف کے بائیس علاقوں کو داعش کے وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے- رپورٹوں کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین اور نینوا میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے تازہ آپریشن میں چار سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں فوج اورعوامی رضاکاروں نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے الضلوعیہ اور شہر بلد کے اطراف کے بائیس علاقوں کو داعش کے وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے- رپورٹوں کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین اور نینوا میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے تازہ آپریشن میں چار سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے -

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج، پولیس نيز مقامی قبائلیوں اور رضا کار فورس کے جوانوں نے ، ضلوعیہ ميں واقع بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے آخری خفیہ ٹھکانے پر حملہ کرکے اس علاقے کو مکمل طورسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ادھر عراقی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلوعیہ کو داعش کے وجود سے پاک کرنے کے بعد، اس دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ دیگر علاقوں کی آزادی کی راہ ہموار ہوگئ ہے۔

اسی کے ساتھ العراقیہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں عوامی رضاکاروں اور فوج کے تازہ آپریشن میں داعش کے اکیتس کمانڈروں سمیت تین سو سے زائد دہشتگرد مارے گئے - اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ساتویں ڈیویژن کے کمانڈر، بریگیڈیئر محمد بدائي نے ایک پریس کانفرنس میں داعش کے خلاف تازہ آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں شہر بلد کے اطراف میں بائیس علاقے آزاد کرائے گئے - انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں داعش کے تین سو سے زائد دہشتگرد مارے گئے جن میں اکتیس دہشتگرد کمانڈر شامل ہیں -

ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا میں بھی عوامی رضاکار فورس ، فوج اور پیشمرگہ ملیشیا کے مشترکہ آپریشن میں سو سے زائد داعشی ہلاک ہوئے ہیں - اس آپریشن میں بھی کئي دیہات داعش کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے -

درایں اثنا مقامی قبائلی لشکر اور پیشمرگہ سے موسوم کرد ملیشیا کے جوانوں نے" شیخ عیسی " اور " کنعوص" نامی علاقوں کو بھی داعش کے قبضے سے چھڑالیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ اس کاروائی کے دوران، نینوا کرکوک ہائی وے پر بھی عوامی فورسز کا کنٹرول ہوگیا ہے-

اسی کے ساتھ صوبہ الانبار میں بھی فوج اور عوامی رضاکاروں کے آیک آپریشن میں العواصم نامی علاقہ آزاد کرالیا گیا جبکہ ایک اور علاقے سجاریہ میں آخری اطلاع ملنے تک آپریشن جاری تھا -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موصل کے جنوب میں داعش کے ایک ٹھکانے پر فضائي حملے میں بھی درجنوںش دہشتگرد مارے گئے -

درايں اثنا عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں نے اپنے غیر انسانی اقدامات کے تحت عام شہریوں اور حکومت کے حامیوں کو نہایت سفاکی اور بے دردی کے ساتھ قتل کیا ہے اور نہایت ہی بے شرمی کے ساتھ اپنے ان جرائم کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔جبکہ مغربی میڈیا نے بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی سفاکانہ کاروائیوں کی ، "اسلامک اسٹیٹ" کے نام سے پوری دنیا میں تشہیر کرنے میں ان کی بھرپور معاونت کی ہے-

.......

/169